مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں حزب اللہ اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
لبنانی تنظیم کے ساتھ مقابلے میں صہیونی فوج کو مسلسل جانی نقصان کا سامنا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے جوانوں کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔
جھڑپوں کے دوران حزب اللہ نے صہیونی فوج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے کئی صہیونیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔
میدان میں موجود ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے جبکہ اس سے کہیں زیادہ زخمی ہیں۔