مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی حزب اللہ کے سیکورٹی آفس کے سربراہ ابو علی العسکری نے خبردار کیا ہے کہ اگر توانائی کی جنگ شروع ہوئی تو دنیا کو یومیہ 12 ملین بیرل تیل کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یا تو سب کو وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہیے یا پھر کسی کو بھی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
واضح رہے کہ صیہونی رجیم نے آپریشن وعدہ صادق 2 کے بعد ایران کی پیٹرولیم تنصیبات پر حملے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری طرف ایرانی حکام نے تل ابیب کی جانب سے کسی قسم کی حماقت کے خلاف سختی سے خبردار کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔