تہران کے فلسطین اسکوائر میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عقیدت مندوں کا سمندر جمع ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران کے فلسطین اسکوائر میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عوامی ریلی سے قبل عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر جمع ہے اور لاکھوں عقیدت مند فضا میں عالمی استکبار اورصیہونی رجیم سے اظہار نفرت جب کہ لبنان و فلسطین کے مزاحمتی محاذ سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔"