ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لئے مقاومتی تنظیموں کی حمایت جاری رکھیں گے اور یہ ہمارا وظیفہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ کے 19ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک آپس میں موجود ثقافتی اور سیاحتی مشترکات کو بنیاد بناکر باہمی تعاون اور تعلقات کو توسیع دے سکتے ہیں ایک مشترکہ بنیاد ہوسکتی ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں رکن ممالک کے درمیان ثقافتی اور سیاحتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ مقاومت ایک پھل دار درخت ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ صیہونی حکومت کو اپنے کیے کی جلد سزا ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کی آزادی کے لیے اسلامی مزاحمتی گروپوں کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ ہمارا مذہبی فریضہ ہے اور ہم آخری دم تک اس کی حمایت کریں گے۔