صہیونی اخبار معاریو نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کی وجہ سے نواتیم ہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیل کو ہونے والے دفاعی نقصانات کا انکشاف کررہے ہیں۔

صہیونی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں نے صحرائے نقب میں واقع فضائی اڈے نواتیم کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا ہے۔

اس سے پہلے امریکی نیوز ایجنسی اے پی نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے ہوائی اڈے کو ہونے والے نقصانات کی خبر دی تھی۔

اے پی نے کہا تھا کہ سیٹلائٹ کی مدد سے لی گئی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی اڈے کی عمارتوں اور رن وے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔