مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان حکومتی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے آپریشن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ صیہونی آئرن ڈوم شیشے سے بھی زیادہ نازک ہے۔
انہوں نے مسلح افواج کے کل رات کے قابل فخر آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ ثابت کر دیا کہ قومی عزت و وقار پر کسی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرتے اور اگر یہ رجیم کوئی حماقت کرنا چاہتی ہے تو اس سے کہیں زیادہ تباہ کن جواب ملے گا۔