مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے تل ابیب اور دیگر صہیونی شہروں پر سینکڑوں میزائل حملے کئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے تہران میں حماس کے سربراہ شہید ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے اندر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران نے انتباہ کیا ہے کہ اگر صہیونی حکومت جوابی ردعمل کی حماقت کرے تو تباہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔