اجراء کی تاریخ: 1 اکتوبر 2024 - 10:36

ایرانی نائب صدر رضا عارف یوریشین اکنامک یونین کے اجلاس میں شرکت کے لیے آرمینیا پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر رضا عارف یوریشین اکنامک یونین کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورے پر آرمینیا کے دارالحکومت ایروان پہنچ گئے ہیں۔

ایروان کے بین الاقوامی ائیرپورٹ زوار تنوتس پہنچنے پر میزبان ملک کے وزیر اعظم کے معاون گریگورین نے ان کا استقبال کیا۔

رضا عارف آج یوریشین اکنامک یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایرانی نائب صدر یونین کے رکن ممالک کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

یوریشین اکنامک یونین کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے قبل رضا عارف نے صحافیوں کو بتایا کہ اس ایک روزہ دورے کا مقصد غزہ اور لبنان میں صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کے علاوہ یوریشین ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔