مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی فوجی اڈے وکٹوریا پر میزائل حملوں کے بعد زور دھماکوں کی آوازین سنی گئی ہیں۔
المیادین نے اپنے نامہ نگار کے حوالے سے کہا ہے کہ بغداد ائیرپورٹ کے نزدیکی علاقے میں دھماکے ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس علاقے میں امریکی فوجی اڈا واقع ہے اس میں چار دھماکوں کی صدائیں سنی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطین اور لبنان پر صہیونی حکومت کے بعد خطے میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر مقاومتی تنظیموں کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔