اجراء کی تاریخ: 30 ستمبر 2024 - 20:01

حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر راکٹ اور میزائل حملے کئے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں میزائل اور راکٹ فائر کئے ہیں۔

حملوں کے بعد صہیونی تنصیبات میں آگ لگ گئی اور آسمان میں دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں۔

اس سے پہلے حزب اللہ نے کہا تھا کہ صہیونی تنصیبات میزائل حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گی۔ کفر گیلادی میں صہیونی تنصیبات پر نور میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چینل 12 نے کہا کہ صہیونی دفاعی سسٹم نے لبنان سے فائر ہونے والے 20 راکٹوں کو فضا میں تباہ کردیا ہے۔