حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی شہادت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی جانب سے پانچ روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا گیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی شہادت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی جانب سے پانچ روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 ایرانی حکومت کے اعلان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَ مَنْ یقاتِلْ فِی سَبِیلِ اللَّهِ فَیقْتَلْ أَوْ یغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِیهِ أَجْراً عَظِیماً

 اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت عظیم مجاہد "سید حسن نصر اللہ" کہ جنہوں نے اپنی بابرکت زندگی مظلوموں اور مستضعفین کے حقوق کے دفاع اور جارحیت و جبر کے خلاف مزاحمت میں گزاری، انہیں شہید کرنے کے صیہونی رجیم کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتی ہے اور اس جارحیت کو غاصب رجیم کی دہشت گردانہ ذہنیت اور جرائم پیشہ سفاکیت کا واضح ثبوت سمجھتی ہے۔ 

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور مزاحمت کے قابل فخر رہنما مجاہد فی سبیل اللہ کی شہادت کے موقع پر حضرت ولی عصر امام زمان علیہ السلام، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور لبنان کی مزاحمت پرور قوم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے امت اسلامیہ اور لبنان کے مظلوم اور مزاحمتی عوام اور قابل فخر مزاحمتی محاذ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ملک میں کل (اتوار) سے پانچ روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے۔

  حکومت اسلامی جمہوریہ ایران