مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر فضائی حملے کے بعد اسرائیلی ذرائع نے حزب اللہ کی اعلی قیادت کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
بین الاقوامی غیر جانبدار ذرائع نے صہیونی حکومت کے دعوے کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔
اس حوالے سے رائیٹرز نے کہا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ کی اعلی قیادت کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔
اس سے پہلے سعودی چینل الحدث نے بھی باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ زندہ اور سالم ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 27 ستمبر 2024 - 23:41
رائیٹرز نے بیروت میں حزب اللہ کی اعلی قیادت کو نشانہ بنانے کے صہیونی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔