لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی کے دفتر نے جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے پر دستخط کرنے سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، لبنان اور صیہونی رجیم نے جنگ بندی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

لبنان کے وزیر اعظم کے دفتر سے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے بھی لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک اسرائیل جیت نہیں جاتا۔

نیتن یاہو کے دفتر نے بھی کہا کہ شمال میں جنگ بندی کی خبریں غلط ہیں، اور نیتن یاہو نے ابھی تک امریکی فرانسیسی تجویز کا جواب نہیں دیا ہے۔

قبل ازیں جمعرات کو صہیونی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ لبنان کی حزب اللہ اور تل ابیب رجیم کے درمیان عارضی جنگ بندی کا اعلان چند گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔ صیہونی حکومت نے لبنان کے جنوب اور مشرق میں کئی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

دریں اثنا، حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کے اندر وسیع پیمانے پر جوابی حملے شروع کیے ہیں۔

بدھ کے روز لبنانی مزاحمت نے تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔