جنوبی اور مشرقی لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 81 شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی وزارت صحت کے مطابق صہیونی حکومت نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنان کے مختلف علاقوں پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح سے اب تک مجموعی طور پر 81 بے گناہ شہری شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

جنوبی لبنان کے صوبہ نبطیہ سے مقامی ذرائع نے کہا ہے صہیونی حملوں کی وجہ سے 20 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ اس سے کہیں زیادہ زخمی ہیں۔

جنوبی لبنان کے شہروں کسروان اور خوف سے بھی شہادتوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا تھا کہ صہیونی حکومت نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کی سہولیات ختم ہوگئی ہیں اور جگہ کی کمی کے مسائل درپیش ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں اضافے کے ساتھ حزب اللہ نے بھی صہیونی تنصیبات پر حملے بڑھا دیے ہیں۔