مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر سے دو طرفہ ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال خیال۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
شہباز شریف اور رجب طیب اِردوان نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان ترکیہ اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے آئندہ 7ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔