مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ سے وابستہ الحربی چینل پر شائع اعلان میں لبنانی مزاحمت نے صیہونی حکومت کے خلاف جنگ کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
درحقیقت، گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران، حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں میں متعدد میزائل برسا کر صیہونی جارحوں کو باقاعدہ جنگ سے روکنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن غاصب رجیم کے انتہا پسند حکام کی کھلی جارحیت کے پیش نظر حزب اللہ نے جنگ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آنے والے گھنٹوں میں حزب اللہ کے عسکری انداز میں مکمل تبدیلی کے ساتھ ہی صیہونی رجیم کے ٹھکانوں پر نئے طرز کے حملے دیکھنے کو ملیں گے۔
اب دیکھنا چاہیے کہ حزب اللہ کی نئی جنگی حکمت عملی سے کس طرح کی جنگی صورت حال جنم لیتی ہے اور قابض رجیم کو دھول چٹانے کے لیے حزب اللہ کے سینٹرل کمانڈ کا کیا منصوبہ ہے۔