صدر پزشکیان کے سیاسی دفتر کے معاون نے کہا ہے کہ ایرانی صدر نیویارک میں بیس ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر پزشکیان اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

صدر کے سیاسی دفتر کے معاون مہدی سنائی نے ان کی مصروفیات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صدر پزشکیان تین روزہ دورے کے دوران نیویارک میں مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پزشکیان اقوام متحدہ کے عمومی اجلاس سے منگل کے دن سہ پہر خطاب کریں گے۔

سنائی نے کہا کہ علاوہ ازین نیویارک میں ایرانی صدر میڈیا کے نمائندوں، مختلف ادیان کے پیروکاران اور امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے بھی گفتگو کریں گے۔