مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طبس کے افسوسناک واقعے میں متعدد کان کنوں کے جاں بحق ہونے ہونے پر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام میں کان کنوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ریسکیو خدمات کی فوری فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ طبس واقعے میں جاں بحق ہونے والے مزدورں کے سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ حکومتی حکام اور ریسکیو ٹیمیب اس واقعے کے زخمیوں کو ریسکیو کرنے اور ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔
ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 51 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات 9 بجے طبس شہر کی کوئلے کی ایک کان میں پیش آیا۔