مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، اتوار کی صبح ایرانی صوبے خراسان جنوبی میں کوئلے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 19 کان کن جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سربراہ محمد علی اخوندی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معدن جو کمپنی کے کان کن طبس میں کوئلے کی کان میں کام کررہے تھے۔ اچانک کان میں دھماکہ ہوا۔
کان کے بلاک سی اور بی میں حادثے کے وقت 69 کان کن کام کررہے تھے جن میں سے 19 جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد کان کے اندر گیس کی وجہ سے آکسیجن کی کمی ہوگئی اور کان کن جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔