مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صہیونی حکومت کے حملے میں کئی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
لبنانی وزیرصحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضاحیہ میں ہونے والے دھماکے میں 8 بے گناہ شہری شہید اور 2800 زخمی ہوگئے ہیں۔
ضاحیہ سے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں معصوم فلسطینی بچی فاطمہ جعفر عبداللہ بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیونیکیشن ڈیوائس پھٹنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس سے متعدد شہید اور زخمی ہوگئے۔