مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ اور شمالی سرحدوں پر مقاومت کے مقابلے میں پے در پے شکستوں کے بعد صہیونی فوج کو نئی خفت کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی چینل 14 نے انکشاف کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے صحرائے النقب میں واقع صہیونی فوجی مرکز میں داخل ہوکر بڑی مقدار میں اسلحہ چوری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے اسرائیلی فوج کی چھاؤنی 906 میں کامیابی کے ساتھ رسائی حاصل کی اور اڈے میں موجود اسلحے کے 18 کنٹینروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ کنٹینروں میں بھاری مقدار میں گولہ بارود کے علاوہ رات کو دیکھنے والے دوربین اور بلٹ پروف جیکٹس وغیرہ بھی تھے۔
یاد رہے کہ طوفان الاقصی سے چند مہینے پہلے مقاومت نے صہیونی فوجی مراکز پر کئی دفعہ مخفیانہ حملہ کرکے اہم ہتھیاروں پر قبضہ کیا تھا۔