مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی قاتل تفریح کے لئے بے گناہ انسانوں کا خون بہاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حملوں میں نہتے فلسطینی سویلین کا قتل عام دنیا میں انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار امریکہ اور یورپی ممالک کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔