مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ اتوار کو علی الصبح یمنی فوج نے اسرائیل کے قلب میں کئی میزائل حملے کیے ہیں۔
صہیونی فوج نے تل ابیب میں میزائل گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی نظام یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔
صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ یمن سے فائر ہونے والے میزائل تل ابیب میں ہوائی اڈے کے نزدیک گرے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے حاطم 2 میزائل فائر کیے ہیں جو یمنی فوج کے جدید ترین میزائل شمار ہوتے ہیں۔