اجراء کی تاریخ: 15 ستمبر 2024 - 09:50

حزب اللہ نے شمالی سرحدوں پر صہیونی فوجی مراکز پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فوجی مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقاومتی جوانوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی مرکز میتات پر میزائل حملہ کیا ہے۔ میزائلوں نے اپنے ہدف کو درست نشانہ بنایا ہے۔

لبنانی ایجنسی یونیوز کے مطابق حزب اللہ نے کفرشوبا کے علاقے میں بھی صہیونی فوجی مرکز اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ کئی دنوں کے دوران صہیونی فوجی مراکز پر حزب اللہ کے حملوں میں شدت آئی ہے۔ المیادین نے گذشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ صہیونی بریگیڈ الجلیل 769 کے جدید تعمیر ہونے والے مرکز کو بھی حزب اللہ نے ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری طرف صہیونی فوج نے بھی جنوبی لبنان اور البقاع کے علاقے میں لبنانی قصبوں پر حملے کیے ہیں۔