مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ شیخ عباس محفوظی کی رحلت کی مناسبت سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر معظم نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ محفوظی کے لواحقین، شاگردوں اور عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ محفوظی امام خمینی کے دیرینہ ساتھیوں میں سے تھے۔
آیت اللہ محفوظی نے اپنی بابرکت عمر کو انقلاب اسلامی کی خدمت اور امام خمینی کے ساتھ وفاداری میں گزارا۔
رہبر معظم نے آیت اللہ محفوظی کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔