مہر خبررساں ایجنسی نے عربی 21 کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ مقاومتی تنظیموں کے حملوں کی وجہ سے صہیونی معیشت روز بروز بدتر ہورہی ہے۔ غیر ملکی کمپنیاں جنگی حالات اور بدامنی کی وجہ سے اسرائیل چھوڑ کر جارہی ہیں۔
صہیونی ویب سائٹ ٹائمز آف اسرائیل نے کہا ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں کو صہیونی کابینہ پر کوئی اعتماد نہیں رہا۔ نتن یاہو کابینہ اقتصادی حالت بحال کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کرے گی۔
اگست میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق 330 کمپنیاں اور 49 سرمایہ کار صہیونی معاشی حالت کے بارے میں بداعتمادی کا شکار ہیں۔ ان میں سے 50 فیصد نے اپنا سرمایہ اسرائیل سے نکالنے کا اعلان کا کیا ہے۔