مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے شمالی سرحدوں پر واقع شہروں اور قصبوں پر میزائل حملوں کے بعد بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔
حزب اللہ کے حملوں کے بعد صہیونی فوج نے فضائی دفاعی نظام کو فعال کرکے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کی کوشش کی۔
مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے بعد عوام کو محفوظ مقامات پر جانے کا حکم دیتے ہوئے خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
صہیونی حکومت کی جانب سے تاحال نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔