مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
احتجاج کا دائرہ اسلامی ممالک سے بڑھ کر امریکہ اور یورپ تک پھیل گیا ہے۔
اسی سلسلے میں ناروے میں فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت اور جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا۔