مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فوجی مرکز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
المیادین کے مطابق تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے مظالم کے ردعمل میں جنوبی لبنان سے صہیونی فوجی مرکز مایان باروخ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں مایان باروخ بیس پر صہیونی دفاعی آلات کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب صہیونی میڈیا نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ نہاریا، لیمان اور شلومی کے قصبوں میں لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں کی جانب جانے کا حکم دیا گیا ہے۔