غرب اردن میں القسام بریگیڈ کے جوانوں نے صہیونی فورسز پر حملہ کرکے کئی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہاب نیوز نے خبر دی ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فورسز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے گاڑیوں کا نقصان پہنچایا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طولکرم کیمپ میں صہیونی فورسز پر تنظیم کے مجاہدین نے حملہ کرکے کئی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

دراین اثناء غزہ سے فلسطینی جوانوں کی طرف سے صہیونی فورسز پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ شہداء الاقصی بریگیڈ نے صہیونی فوجی مرکز پر میزائل اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔