مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے ابیریم میں صہیونی فوجی مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور لبنانی سرحدی شہر کفرا پر صہیونی حملے کے جواب میں حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی قصبے ابیریم میں واقع فوجی مرکز پر خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنالیا۔
دوسری جانب صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابیریم قصبے میں فوجی مرکز میں ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔
دراین اثناء مقبوضہ فلسطین کے المنارہ قصبے میں میزائل پھٹنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔