مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المسیرہ نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کی آمد پر یمن میں لاکھوں لوگوں نے غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالیں اور صہیونی حکومت کو حتمی جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
دارالحکومت صنعاء اور دیگر شہروں میں جمعہ کے دن سڑکوں پر انسانوں کا سمندر نظر آیا۔
صنعاء کے السبعین اسکوائر پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی۔
یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت صنعاء سمیت 37 شہروں میں غزہ کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔
ریلی کے شرکاء نے ماہ ولادت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع فلسطینی عوام کی حمایت کا عزم دہرایا اور جہاد جاری رکھنے پر تاکید کی۔
شرکاء نے صہیونی حکومت کے خلاف یمنی فوج کی جانب سے کی جانے والی سمندری کاروائیوں کا خیر مقدم کیا اور اعلان کیا کہ امریکی فرار ہوگیا ہے اور یمن کی سمندری حدود کا بڑا حصہ یمن کے اختیار میں ہے۔