القسام بریگیڈ نے صہیونی یرغمالیوں کی تازہ ترین ویڈیو جاری کردی ہے جس میں یرغمالی صہیونی وزیراعظم پر تنقید کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی وزیراعظم وزارت عظمی کا عہدہ بچانے اور عدالتی کاروائی سے بچنے کی خاطر حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کرنے سے مسلسل انکار کررہے ہیں۔

نتن یاہو کے ذاتی مفادات کی خاطر حماس کے پاس موجود صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑا ہوا۔ نتن یاہو کی اس پالیسی کی وجہ سے صہیونی عوام سراپا احتجاج ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی یرغمالیوں کی تازہ ترین ویڈیو جاری کردی ہے جس میں صہیونی یرغمالی نتن یاہو پر یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں کوتاہی برتنے کی وجہ سے شدید تنقید کررہے ہیں۔