ایرانی صدر نے مشہد میں حرم امام رضا ع میں لڑکیوں کی جانب سے لگائے گئے موکب "نجمہ خاتون" کا دورہ کیا جو امام رضا علیہ السلام کے اسٹوڈنٹ کمپلیکس میں خواتین زائرین کا استقبال کر رہی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مشہد میں نجمہ خاتون موکب کا دورہ کیا جہاں طالبات خواتین زائرین کا استقبال کررہی تھیں۔

صدر نے اپنے دورہ مشہد کے اختتام پر حضرت نجمہ خاتون موکب کا دورہ کیا جسے بچیوں کا ایک گروپ چلا رہا ہے۔

پزشکیان نے موکب میں خدمات انجام دینے والی لڑکیوں کی سرگرمیوں کے بارے میں جانا جب کہ اس دوران انہوں نے مشہد کی زیارت پر آنے والی زائر خواتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔