مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صفر المظفر کے آخری ہفتے میں ایران بھر میں رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام حسن علیہ السلام و حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا منعقد کی جاتی ہیں۔
ان ایام میں ملک بھر میں سرکاری اور نجی اداروں میں تعطیل ہوتی ہے۔ بازار اور مارکیٹیں بند ہوتی ہیں۔
ایرانی سینما گھر مالکان نے اس سال صفر کے آخری ہفتے میں سینما گھروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے تمام شہروں اور قصبوں میں رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے مجالس عزا منعقد ہوتی ہیں اور مختلف ماتمی انجمن اور عزاداری کے دستے جلوس نکالتے ہیں۔