مہر نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے امید ظاہر کی کہ ان کا متوقع دورہ ایران تعمیری مذاکرات میں سہولت فراہم کرے گا جس کے نتیجے میں ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔
ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا آخری دورہ ایران مئی میں ہوا تھا جس کا مقصد ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے جمعرات کو اپنی تازہ ترین خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنے یورینیم کے ذخائر میں اضافہ کر دیا ہے۔
آئی اے ای اے کے مطابق ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں مئی میں اس ایجنسی کی سابقہ رپورٹ کے مقابلے میں 22.6 کلو گرام کا اضافہ کیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران سے تحقیقات کو محفوظ بنانے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔