ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے پہلے غیر ملکی سرکاری دورے میں معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے رواں ماہ عراق کا دورہ کریں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد کاظم الصادق نے ارنا کو بتایا کہ ایرانی صدر عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا: پزشکیان کے آئندہ دورہ عراق کے دوران مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے دور میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

ایرانی سفیر نے امید ظاہر کی کہ صدر پزشکیان کا دورہ عراق دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان  سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔