العربیہ نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی اور نئی حکومت کے ارکان کے درمیان آج کی ملاقات کو اپنے نقطہ نظر سے پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور نئی حکومت کے ارکان کے درمیان پہلی ملاقات آج منگل کو صدر مسعود پزشکیان کی صدارت میں ہوئی۔

سعودی نیوز چینل العربیہ نے ایک رپورٹ میں اس ملاقات کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا: رہبر انقلاب کی گفتگو میں جوہری مذاکرات کے معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے لیے فریم ورک اور ریڈ لائنز کا تعین کیا گیا، لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے  ایران کے نئے صدر کے لئے ان مذاکرات کی بحالی کا راستہ کھلا چھوڑ دیا۔


واضح رہے کہ آج نئی ایرانی حکومت کے اراکین نے ملکی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔