پاکستان کے شہر کراچی میں مجالس اربعین کے دوران سوگواروں پر مسلح افراد کے حملے کے بعد، مقامی حکام نے موبائل سروس منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ای آر ڈبلیو وائی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے علاقے "گولیمار" میں اربعین کی مجالس کے دوران سوگواروں پر متعدد مسلح افراد کے حملے کے بعد مختلف علاقوں میں موبائل فون تک رسائی منقطع کردی گئی۔
صوبائی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ حیدرآباد اور کراچی میں موبائل فون سروس حفاظتی اقدامات کے تحت مکمل طور پر معطل کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دادو، ٹھٹھہ، سجاول، کری پور اور لاڑکانہ سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی سروس منقطع ہے۔
مقامی حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد کراچی اور صوبہ سندھ کے دیگر علاقوں میں اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عزاداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا تھا۔