امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے خلاف نئے جارحانہ حملے میں صوبہ تعز پر بمباری کی۔

مہر نیوز کے مطابق، عرب ذرائع نے خبر دی ہے کہ آج امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز پر دو بار بمباری کی، تاہم ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ یمن نے غاصب اسرائیلی رجیم کے غزہ پر وحشیانہ جرائم کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی کھلی حمایت کا اعلان کیا ہے جب کہ امریکہ و برطانیہ نے نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم پر صیہونی رجیم کو روکنے کے بجائے اس رجیم کی فوجی مدد کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خون میں ہاتھ رنگے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف اسرائیل کے حملے بند نہیں ہوتے وہ اس وقت تک صیہونی اہداف کو نشانہ بناتی رہی گی۔ 

 امریکہ اور برطانیہ نے دسمبر میں اسرائیلی جارحیت کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنانے کے لیے ایک فوجی اتحاد کا اعلان کیا تھا جو مسلسل حملے کرتے آرہے ہیں۔