ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اربعین حسینی کے لئے عراق کی طرف محو سفر زائرین کے لئے بارڈر پر موجود سہولیات کا جائزہ لینے خسروی کراسنگ کا دورہ کیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اربعین حسینی کے لئے عراق کی طرف محو سفر زائرین کے لئے بارڈر پر موجود سہولیات کا جائزہ لینے کے مقصد سے خسروی کراسنگ کا دورہ کیا۔

اربعین حسینی کے ایام نزدیک آتے ہی لاکھوں حسینی پروانے ایران کی سرحدی گزرگاہوں سے عراق میں داخل ہورہے ہیں تاکہ اربعین کے عالمی مارچ میں شریک ہو کر روضہ حسین ع پر حاضری دے سکیں۔