حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں قابض صیہونی فوجی مرکز پر ڈرون حملے سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرچہ صیہونی رجیم نے غزہ کو شمال سے جنوب تک وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا ہے لیکن فلسطینی مزاحمت روزانہ قابض فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ 

حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مجاہدین ایک خودکش ڈرون کے ذریعے صیہونی فوج کے نتساریم محور کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

تاہم ابھی تک اس ڈرون حملے کے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں۔

نتساریم کوریڈور غزہ کے مرکزی حصے کو اس پٹی کے شمال سے الگ کرتا ہے اور صہیونی حکام اس راہداری اور غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی پٹی میں فلاڈیلفیا کوریڈور کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ اس معاملے میں مصر بھی حماس کی حمایت کرتے ہوئے غاصب رجیم کے قبضے کی مخالفت کر رہا ہے۔