مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کی کتائب حزب اللہ کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی غاصبوں کے ہاتھوں غزہ میں نسل کشی کی اصل وجہ امریکہ اور برطانیہ کی اس رجیم کی حمایت ہے۔ انہوں نے عراق سے امریکی قابض افواج کی بے دخلی تک حملے جاری رکھنے پر زور دیا۔
المیادین نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ کتائب حزب اللہ عراق کے سیکورٹی آفس کے سربراہ "ابو علی العسکری" نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کتائب حزب اللہ امریکی قابض افواج کے خلاف اپنے حملوں کو روکنے کا کوئی عزم نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا عراق میں امریکی اور برطانوی افواج کی موجودگی اس ملک کے اندرونی معاملات میں ان کی مداخلت کی واضح دلیل ہے جو عراق کی سالمیت کے لیے "خطرہ" ہے۔
ابو علی عسکری نے برطانوی سفیر کے بارے میں کہا: "برطانوی سفیر اب بھی بغداد میں ایک ناپسندیدہ عنصر ہے۔" انہوں نے عراقی حکومت کو خبردار کیا کہ "اگر حکومت نے بغداد میں امریکی سفیر کو سزا نہیں دی تو ہم اسے دوسرے طریقے سے سزا دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عراق میں امریکی جارحیت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کو روکنے کا کوئی عزم نہیں رکھتے، لیکن یہ اقدام موجودہ صورت حال میں ایک خاص توازن سے متاثر ہوا ہے۔