مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق، تفت کے شہید بہشتی ہسپتال کی انتظامیہ نے بس حادثے میں زخمی ہونے والے سات پاکستانیوں کے بارے میں کہا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے تاہم ایک زخمی ICU میں ہے جب کہ آج صبح، سرجیکل وارڈ میں تین زخمی مریضوں کے لیے آرتھوپیڈک اور سرجیکل خدمات انجام دی گئی ہیں۔
ایمرجنسی وارڈ میں داخل ایک زخمی کی حالت بہتر ہے جب کہ ایک اور زخمی زائر کو جبڑے اور چہرے کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے سرجری کی ضرورت ہے۔
یاد رہے گزشتہ شب پاکستانی زائرین کی بس دہشیر سے تفت جانے والی بس سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور 23 زخمی ہوگئے۔