مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ قیسریہ میں صہیونی وزیر اعظم کی خصوصی اقامت گاہ میں داخل ہوکر تصاویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا ہے کہ نتن یاہو کی اقامت گاہ تک حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی رسائی کے بعد صہیونی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صہیونی جنگی طیارے تعیینات کئے گئے تاہم حزب اللہ کے ڈرون کو پکڑنے میں ناکام رہے۔
درایں اثناء المیادین نے بھی صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے نے نتن یاہو کی خصوصی اقامت گاہ کی تصویر برداری کی ہے۔