صدر پزشکیان کی کابینہ کو رائے اعتماد دینے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں اجلاس منعقد۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے اپنی کابینہ کے وزراء کا نام پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے بعد رائے اعتماد کے سلسلے میں پارلیمنٹ اجلاس منعقد کرے گی۔

آئین کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں نامزد وزراء کے علاوہ صدر پزشکیان، نائب صدر رضا عارف اور دیگر مشیر بھی حاضر ہوئے ہیں۔

اجلاس کے آغاز پر اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ وزراء کے بارے میں متعلقہ کمیٹیوں کے اندر غور و خوض شروع ہوگیا ہے۔ یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے 10 اگست کو اپنی کابینہ کے مجوزہ اراکین کے نام پارلیمنٹ میں پیش کئے تھے۔

مجوزہ وزراء کی فہرست درج ذیل ہے۔

علی رضا کاظمی وزارت تعلیم

ستار ہاشمی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی

حجت الاسلام سید اسماعیل خطیب وزارت انٹیلی جنس

عبدالناصر ہمتی، وزارت اقتصادی امور اور مالیات

سید عباس عراقچی وزارت خارجہ

محمد رضا ظفرقندی وزارت صحت اور طبی تعلیم

احمد میداری وزارت تعاون، محنت و سماجی بہبود

غلام رضا نوری قزیلچہ وزارت زراعت

امین حسین رستمی وزارت انصاف

امیر عزیز ناصر زادہ وزارت دفاع

فرزانہ صادق وزارت  ٹرانسپورٹ و شہری ترقی

محمد اتابک وزارت صنعت، معدن و تجارت

حسین سماعی صراف وزارت سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی

سید عباس صالحی وزارت ثقافت اور اسلامی ہدایات 

اسکندر مومنی وزارت داخلہ

محمد رضا صالحی امیری وزارت ثقافتی ورثہ، سیاحت و دستکاری

محسن پاکنژاد وزارت پیٹرولیم

عباس علی آبادی وزارت توانائی

احمد دونیمالی وزارت کھیل و امور نوجوانان