مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انتہا پسند وزیر داخلہ نے شرپسند عناصر کے ساتھ مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا
مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی انتہا پسند وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے صہیونی فوج کی حمایت کے تحت مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ بن گویر کے ساتھ سینکڑوں صہیونی شرپسند موجود تھے جنہوں نے اس مقدس اسلامی مکان پر جعلی صہیونی حکومت کا جھنڈا لہرایا۔
بعض ذرائع نے حملہ آوروں کی تعداد 1400 کے قریب بتایا ہے۔
المیادین کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زائد صہیونی شرپسند اسرائیلی پرچم کے ساتھ مسجد اقصی میں داخل ہوگئے۔