مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور لبنان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا: "مشرق وسطیٰ ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور مزید تاخیر خطے کے مفاد میں نہیں، لہذا کشیدگی کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ تمام فریق امن و امان کے قیام کے لیے فوری اقدام کریں۔
اس دوران لبنانی وزیر اعظم میقاتی نے لبنان کے استحکام پر توجہ دینے پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔