حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے جدید مرکز پر راکٹ حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے نئے تعمیر شدہ مرکز پر راکٹ حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے متوقع حملوں کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں بسنے والے صہیونی شدید پریشانی اور بے چینی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ مقامی حکام ہر روز حزب اللہ کے حملوں کے بارے میں الرٹ جاری کرتے ہیں جس کی وجہ سے صہیونیوں کا نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے سرحدی قصبے الجلیل میں صہیونی فوج کے حالیہ دنوں میں تعمیر ہونے والے مرکز پر راکٹ حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی دفاع نظام آئرن ڈوم حزب اللہ کے راکٹوں کو فضا میں تباہ کرنے کے لئے فعال کیا گیا ہے تاہم راکٹوں کی بڑی تعداد صہیونی آبادیوں میں گرے ہیں۔

اسرائیل ہیوم نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے الجلیل کے مغرب میں 8 قصبوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔