مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی مرکز پر خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فوجی مرکز برکت ریشا پر حزب اللہ کے خودکش ڈرون اسکواڈرن کے حملے کے بعد فوجی اڈے سے آگ اور دھواں اٹھ رہا ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون طیاروں نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا اور دھماکے کے بعد کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد حزب اللہ کی جانب سے شمالی سرحدوں پر حملوں کے بعد صہیونی فوج غزہ پر توجہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
صہیونی حکومت نے متعدد مرتبہ حزب اللہ کی جانب سے شمالی شہروں اور قصبوں پر حملے کی تصدیق کی ہے۔